جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خاصہ دار فورس کے سابق لائن آفیسر کے گھر پر راکٹ حملہ

خاصہ دار

خیبر : جمرود میں خاصہ دار فورس کے سابق لائن آفیسر کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا۔

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں خاصہ دار فورس کے سابق لائن آفیسر شہید زرمت خان کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق راکٹ حملہ رات 3 بجے نامعلوم مسلح افراد نے کیا، جوابی فائرنگ سے حملہ اوور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

گھر کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار لطیف نے کہا کہ افغانستان کے نمبر سے بھتہ دینے کی فون کالز موصول ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی دو دفعہ اٹیک ہوا ہے اور جوابی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں