جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ

امریکی حملہ

بغداد: امریکی سفارتخانہ پر راکٹوں سے حملہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانہ پر تین راکٹ فائر کئے گئے، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ، اشرف غنی کے 6 محافظ زخمی

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانہ پر فائر کئے گئے راکٹوں کو اینٹی میزائل سسٹم کے تحت انٹر سیپٹ کیا گیا۔

راکٹ حملے کے بعد عراقی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں