جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، چار فوجی زخمی

فوجی اڈے

بغداد کے قریب عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔

عراقی فوجی میڈیا سینٹر نے عراق کے سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت سے تقریبا اسی کلومیٹر دور واقع البلاد ایئر بیس کو آٹھ کٹیوشا راکٹ نے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں عراقی ائیربیس پر راکٹ حملہ

عراقی عہدیداروں کے مطابق کچھ راکٹ ایئر بیس کے اندر واقع ایک ریستوران میں گرے، جس سے چار فوجی زخمی ہوگئے، جبکہ دیگر رن وے اور گیٹ سے ٹکرائے۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔

امریکی زیر قیادت اتحاد نے کہا کہ حملے کے دوران اڈے پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عراقی ایئربیس پر ایک اور راکٹ حملے کی خبروں سے مشتعل ہیں۔

متعلقہ خبریں