جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شام میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر راکٹ حملے

سب سے بڑے

دمشق : شام میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں، امریکی حکام کی جانب سے واقعے کی تردید کردی گئی ہے۔

شام میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی اور اتحادی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن طیارہ حادثہ، ہلاک افراد کی تعداد 45 ہوگئی

سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے فیس بک پیج پر تصدیق کی ہے کہ نامعلوم ذرائع سے داغے گئے دو راکٹ العمر آئل فیلڈ میں گرے، جہاں امریکی فوجی اڈا قائم ہے، حملوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واضح نہیں کہ راکٹ کہاں سے داغے گئے تھے۔

دوسری طرف شام میں فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین مروتو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں کہ شام میں امریکی افواج پر راکٹ حملے ہوئے۔

متعلقہ خبریں