جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، چاند کے واضح امکانات

چاند کے واضح

پشاور : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ملک میں چاند کے واضح امکانات ہیں۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں اینڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر فیصل سلطان کی علماء کرام سے رمضان المبارک میں کردار ادا کرنے کی اپیل

محکمہ موسمیات نے چاند کے واضح امکانات کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند گزشتہ صبح 7 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے، جس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 35 گھنٹے ہو گی۔ پشاور میں مطلع صاف جبکہ پہاڑی علاقوں میں آبر آلود رہے گا۔

متعلقہ خبریں