جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت

پی این ایس یرموک

کراچی : رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کو پاک بحریہ میں شامل کردیا گیا ہے۔ پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ بحری جہاز جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کا سطح سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی بحری بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مہمان خصوصی نے ریکارڈ مدت میں اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں