جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

رونالڈو 800 گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

رونالڈو

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کے روز پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800 گول مکمل کیے جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801 ہوگئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101 پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے، اس کے علاوہ اسپورٹنگ دی کلب کی جانب سے 5 گول کیے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں