جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی : شیخ رشید

پیٹرول پر 50 روپے

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جولائی میں بجلی، سردیوں میں گیس نہیں ملے گی، پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔ غریب مہنگائی سے مر گیا، آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔ پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ماضی میں جھانکنے اور رونے سے کچھ نہیں ہوگا، ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ جولائی میں بجلی، سردیوں میں گیس نہیں ملے گی۔ مشرف کو سہولت کی پیشکش نواز شریف کی واپسی کے لیے ہے۔

شیخ رشید نے سوال اٹھایا کہ رانا ثنااللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں؟

متعلقہ خبریں