جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا : حماد اظہر

چند کمپنیوں کو نوازنے

اسلام آباد : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جاری بیان میں واضح کردیا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں۔ چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے۔ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گیس بحران نہیں، حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے : امتیاز شیخ

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

اس حوالے سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی ہڑتال پر جاری بیان میں کہا کہ پٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن سے گذارش ہے فی الحال ہڑتال کو مؤخر کردیا جائے۔ گیس کی بندش کی وجہ سے عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی اور ہٹ دھرمیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال اوگر اور پٹرولیم ڈویژن کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملگ گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ گو کے 1000، شیل، ٹوٹل اور حسکول کے بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں, پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی فیول سپلائی بھی جاری ہے, پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش برقرار ہے۔ منافع کی شرح بڑھوانے کیلئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں