جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایک لاڈلے کو رعایت دیکر ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک لاڈلے کو رعایت دیکر ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی، اگر ایسا ہوتا رہا تو پاکستان میں جنگل کا قانون ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کا ڈالا ہوا معاشی گند صاف کررہی ہے، عمران خان نے 4 سال سیاسی دہشت گرد والا کردار ادا کیا، عمران خان اقتدار چھن جانے سے پاگل ہوچکے ہیں، عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، عمران خان کے پاس چوریوں کا جواب نہیں، اس لیے ملک کو جلا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے جھوٹ تھے، عمران خان عدالت کو دھمکی، اسلحہ، دہشتگردی، بدمعاشی سے ڈرارہا ہے، اسلحہ سے لیس ایک شخص عدالت پہنچا لیکن پیش نہیں ہوا، عمران خان ملک کو دیوالیہ کر گئے تھے، حکومت چاہتی تو عمران خان کو گرفتار کرسکتی تھی، پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کی عمران خان کو گاڑی میں حاضری لگوانے کی سہولت دینا افسوس کی بات ہے: رانا ثںااللہ

ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت کہہ رہی تھی کل عوام نے وہ سب کچھ دیکھا، کل ایک شخص ہتھیاروں اور جتھوں سے لیس اسلام آباد پہنچا، آج کورٹس پر پتھر برسائے جارہے ہیں، ایک لاڈلے کو رعایت دیکر ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی، عدلیہ اور اداروں کی پراسرار خاموشی ملک کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص ملک کے ٹکڑے ہونے کی بات کرتا رہا، یہ شخص آج ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، آج یہ شخص ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے ، یہ شخص عدالتوں سے ریلیف کا بنڈل پیکیج لے کر جارہا ہے، آج اس دہشت گرد کو کوئی پکڑنے والا نہیں، آج عدالتوں میں پتھر، پیٹرول بم برسائے جارہے ہیں، کل عمران خان کے گھر سے کلاشنکوف ، غلیلیں، ڈنڈے نکلے ہیں، عمران خان کے گھر سے پیٹرول بم برآمد ہوئے ہیں، اگر ایسا ہوتا رہا تو پاکستان میں جنگل کا قانون ہوگا۔

متعلقہ خبریں