جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ظفراللہ خان جمالی کے انتقال کی افواہیں، صدر عارف علوی نے بھی ٹوئٹ ہٹادی

ظفراللہ خان

اسلام آباد: دل کے عارضے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

میر ظفراللہ خان جمالی کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

پیر کی شام کو میڈیا کے ایک حصے میں ان کے انتقال کرجانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم رہنماء عادل صدیقی انتقال کرگئے

اے ایف آئی سی ذرائع نے سابق وزیر اعظم کے حیات ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

صدر عارف علوی نے اظہار تعزیت کے کچھ دیر بعد ہی ٹوئٹ ہٹادی اور نئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میں نے غلط معلومات پر مبنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی ہے اور سابق وزیر اعظم کے اہلخانہ سے معذرت خواہ ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میری ان کے صاحبزادے عمر جمالی سے بات ہوئی ہے جن کے مطابق ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے’۔

متعلقہ خبریں