جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

16 افراد

ماسکو : روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

روس میں ایک نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو کر منزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا تین امریکی سفارتکاروں پر چوری کا الزام

طیارے میں 19 اسکائی ڈائیورز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں