جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

پاکستانی وزیراعظم کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی : روس

اسلام آباد : روس نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت نہیں دی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے گزشتہ ماہ اجلاس میں ولادی میر پیوٹن اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد پاکستان میں ان خبروں نے آنا شروع کردیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم منگلولیہ کے صدر، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، ملائیشیاء کے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم ” ولادیوستوک”  کے تشریف لانے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں