جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

روس یوکرین جنگ کے اثرات : بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی

بھارت نے گندم

نیو دہلی : اندرون ملک قیمتوں میں دہائیوں کی بلندی کی اطلاع کے بعد بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

جب سے روس یوکرائن بحران شروع ہوا ہے، دنیا بھر کی حکومتیں بلند افراط زر سے پریشان ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی غذائی قلت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اب دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا ملک بھارت نے ملک میں گندم کی بڑھتی قیمتیں روکنے کے لیئے فوری طور پر گندم کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین نے کئی دیہات قبضے سے چھڑوا لیئے، روسی حملے میں تین افراد ہلاک

اس فیصلے سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوں گے، تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کو ان کی غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرنے اور حکومتوں کی درخواست کی بنیاد پر برآمد کی اجازت دی جائے گی۔

اس وقت دنیا بھر میں کو روس یوکرین جنگ کے باعث سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ اس جنگ سے سب سے پہلے عرب ممالک متاثر ہوئے، جہاں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں