جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آٹھ یورپی یونین حکام کو بلیک لسٹ کرنے پر روسی سفیر طلب

آٹھ یورپی یونین

برسلز : ماسکو کے آٹھ یورپی یونین حکام کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد یونین کے لئے روس کے سفیر ولادیمیر چیزوف کو مذاکرات کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔

روس کے سفیر ولادیمیر چیزوف کو دوران ملاقات ماسکو انتظامیہ کی اعلان کردہ بلیک لسٹ کو رد کئے جانے سے آگاہ کیا گیا اور روس کے فیصلے کی شدت سے مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑی فوجی مشقوں کا اختتام

واضح رہے کہ روسی حزب اختلاف کے لیڈر کی حراست پر یورپی یونین نے روس پر بعض پابندیاں لگائیں، جس کے جواب میں ماسکو انتظامیہ نے بھی آٹھ یورپی یونین حکام کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں