جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

روس کی عدالت نے فیس بُک اور ٹیلی گرام کو جرمانہ کر دیا

فیس بُک اور

ماسکو : روس کی عدالت نے فیس بُک اور ٹیلی گرام کو 27 ملین روبل جرمانہ عائد کردیا۔

روسی ادارے کی جانب سے ٹیلی گرام اور فیس بُک کے خلاف دائر کیئے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مذکورہ پلیٹ فورمز سے روس میں ممنوعہ قرار دئیے گئے مواد تک رسائی کی وجہ سے فیس بک کو سترہ ملین روبل اور ٹیلی گرام کو دس ملین روبل جرمانہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی خواتین جیلوں میں موجود وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن

واضح رہے کہ اس سے قبل یو ٹیوب، انسٹا گرام اور ٹِک ٹاک کے خلاف بھی دعوے دائر کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں