جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

روسی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

روسی

اسلام آباد: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔ پاکستان علاقائی تعاون کیلئے کوشاں ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں، خطے کے امن اور استحکام کے لئے بھی پاکستان کی کوششیں قابل ذکر ہیں، افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ خبریں