جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کو روسی صدر کا ٹیلی فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن کا ٹیلی فون علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام علاقائی امن و خوشحالی کیلئے ضروری ہے، افغانستان کو فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خود کو قرنطینہ کرلیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ رابطوں میں رہنا چاہیے، مشکل حالات میں افغان عوام کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کےدرمیان افغان صورتحال سےمتعلق مشاورت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں