جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خود کو قرنطینہ کرلیا

پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

پیوٹن نے قریبی لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات پر پابندیاں عائد

روسی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بلکل صحت مند ہیں۔

پیوٹن رواں ہفتے سیکیورٹی اور اقتصادی سمٹ میں خود شریک نہیں ہوں گے، بلکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے ۔

متعلقہ خبریں