جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب سے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بات کریں گے : امریکا کے نئے وزیر خارجہ

سعودی عرب سے یمن

واشنگٹن : امریکا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب سے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بات کرے گا۔

امریکا کے نئے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے حوثی ملیشیاء کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ امریکا سعودی عرب سے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بات کرے گا۔ آفس سنبھالتے ہی وہ پہلا فیصلہ یمن جنگ کے بارے میں کرنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی امریکا بدلنے لگا، سترا اہم حکم نامے جاری

ان کا کہنا تھا کہ انسانی المیوں کو روکنا امریکی خارجہ پالیسی میں اب سب سے اہم نقطہ ہوگا۔ دنیا میں قیام امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے امریکا مذاکرات میں تیزی لائے گا۔

امریکی سینیٹرز نے بھی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کے فیصلے کو درست سمت میں بہتر قدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے حوثی ملیشیاء کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو خطرناک قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں