جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر کا اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ

یوٹیوب چینل بنانے

اسلام آباد : نامور اداکارہ صبا قمر نے بھی یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بہت غور و فکر کے بعد اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے جارہی ہیں اور وہ اس نئے میڈیم اور پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے آپ کو نئے پہلو سے متعارف کروانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ صبا قمر کا ویب سیریز سے معاہدہ

انہوں نے کہا کہ وہ واقعی میں اپنی زندگی یا کام کی نمائش میں دلچسپی رکھتی ہیں، لیکن اس کے ذریعے کچھ نیا تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں