جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز ممبئی میں انتقال کرگئے

انتقال سابق

ممبئی: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں اسٹار انڈیا کے لیے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر کو آج دوپہر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے، جمعرات کو ناشتہ کرنے کے بعد صبح انہوں نے آئی پی ایل کی نشریات کے سلسلے میں بریفنگ سیشن میں حصہ لیا اور ممبئی میں واقع اپنے ہوٹل کے کوریڈور میں ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے۔

دوران گفتگو وہ ایک دم زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں آںے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ڈین جونز نے انسٹھ ٹیسٹ اور ایک سو چونسٹھ ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، وہ انیس سو ستاسی میں آسٹریلیا کے لیے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی اسی اور نوے کی دہائی میں نمائندگی کرنے والے ڈین جونز نے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کمنٹری اور پھر دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مختلف ٹیموں کی کوچنگ بھی کی۔

متعلقہ خبریں