جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سابق بھارتی پلیئر سنجے منجریکر بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

سنجے

ممبئی: سابق بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سنجے منجریکر بھی بابر اعظم کے مداح نکلے۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے نوجوان بیٹسمین کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔

رمیزراجہ کے یوٹیوب چینل پرگفتگو کرتے ہوئے منجریکر نے کہا کہ بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنا مجھے بہت پسند ہے، میں ان کے کیریئر کا جائزہ لے رہا ہوں۔

سابق بھارتی پلیئر کا کہنا تھا کہ بابر نے گذشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کوئی آسٹریلیا میں سنچری اور 90 رنز بنائے تو پھر اس کا نوٹس لینا ہی پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ بابر کا ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز کافی سست رہا مگر اب وہ 26 طویل طرز کے میچز میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں