جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے: سراج الحق

سراج الحق

لاہور: سراج الحق نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، اب یہ حالات میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، اب اس خوش فہمی اور فریب میں نہیں رہنا چاہیے کہ یہ حالات میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کا اعتراف خود حکمران کر رہے ہیں، حکمران عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک حادثاتی وزیراعظم ہیں، سراج الحق

سینیٹرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 15 ماہ گزر گئے مگر پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے گئے کوئی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کر سکی، عام آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پس کر رہ گیا ہے، پہلے لوگ سونا چاندی مہنگا ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے اب آلو، ٹماٹر، پیاز کی قیمتوں کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر گزشتہ چار ماہ سے کربلا بنا ہوا ہے، پتھر دل حکمران کشمیر میں ہونے والے ظلم وجبر اور قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں