جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صدر کراچی ٹرانسپورٹ کا یکم جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

ٹرانسپورٹ

کراچی: صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا، کہا کہ حکومت نے ہماری بھوک کا خیال نہیں کیا، ہم اپنے بچوں کو سسکتا نہیں دیکھ سکتے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مالی پریشانی کا شکار ہیں، حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سندھ کے قوانین پر من و عن عمل کیا، یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ہم نے بھی گاڑیاں کھڑی کردیں، ،وزیر اعلیٰ اور وزراء غصہ نہ کریں ہم مجبوراً یہ فیصلہ کریں گے، پیر سے ہم سیٹ بائی سیٹ گاڑیاں چلائیں گے، ڈرائیور، کنڈیکٹر، ماسک، دستانے اور سینیٹائزر استعمال کریں گے، جو ٹرانسپورٹر اس پر عمل نہیں کریں گے ان سے ہمارا تعلق نہیں ہوگا۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو اگر پولیس پکڑے تو گرفتاری دے دیں، اگر گاڑیاں نہیں چلنے دی تو دھرنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں