جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

نامزدگی جمع

اسلام آباد : حکومتی اور اپوزیشن کے امیدواروں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

صادق سنجرانی کے تجویز کنندگان میں ڈاکٹر وسیم شہزاد اور کامل علی آغا اور یوسف رضا گیلانی کے تجویز کنندگان سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر رضا ربانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کے پولنگ بوتھ سے کیمرے برآمد ہونے پر سخت احتجاج، ایوان مچھلی بازار بن گیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیئے نامزد حکومتی امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور پی ڈی ایم امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مرزا آفریدی کے تجویز کنندگان میں سینیٹر ہدایت اللہ، ہلال الرحمان اور سرفراز بگٹی جبکہ سینیٹر مرتضیٰ کامران مولانا عبدالغفور حیدری کے تجویز کنندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں