جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت، صادق سنجرانی شرکت کریں گے

ایرانی صدر کی

اسلام آباد : ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ نومتنخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے، جس کے وہ کل ایران روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بحری جہاز پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں : اسرائیل

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی احترام، اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ نومتخب صدر اور ایران کے عوام کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں