جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سعید اجمل مرلی دھرن سے بھی زیادہ مشکل بولر تھے: ای ین بیل

سعید

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین ای ین بیل نے سعید اجمل کو مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر قرار دے دیا۔

سابق بیٹسمین ای ین بیل کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی اسپنرکی با نسبت سری لنکن اسپنر کا سامنا کرنا زیادہ آسان لگتا تھا، میں محسوس کرتا تھا کہ جتنا وقت کریز پر گزاروں گا اتنا ہی مرلی دھرن کو زیادہ بہتر کھیلوں گا۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ مگر سعید اجمل کے ساتھ میرا مسئلہ یہ تھا کہ جتنا میں ان کے سامنے کریز پر وقت گزارتا اتنا ہی میرے لیے ان کا سامنا کرنا دشوار ہو جاتا۔

بیل نے کہا کہ 2012 میں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں سعید اجمل اپنے عروج پر تھے اور ان دنوں عبدالرحمان بھی اچھی بولنگ کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں