جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعید غنی نے نویں اور دسویں کے امتحانات لینے کا فارمیٹ بتادیا

سعید

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں کے امتحانات جولائی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں 50 فیصد نمبر ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز )، 20 فیصد مختصر اور 30 فیصد سوالات طویل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرینگے، اسکول کھلنے سے متعلق فیصلہ جب بھی کریں گے مشاورت سے کریں گے، اگر بازار، شادی ہال کھولتے ہیں تو ویکسینیشن لازمی ہوگی، شہری لازماً اپنی ویکسینیشن کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: امتحان 10 جولائی کے بعد ہونگے، صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا: شفقت محمود

سعید غنی نے کہا کہ امتحانی پالیسی سے تعلیمی بورڈز کو اختلاف نہیں، کچھ بورڈز چیئرمینز نے تعلیمی پالیسی پر اختلاف کیا ہوگا، ہوسکتا ہے اس پالیسی سے کچھ نقصان ہو لیکن اس کا راستہ بھی نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں