جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پہلے امتیاز شیخ اور اب سعید غنی بھی پولیس لیکس کا شکار بن گئے

سعید

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعیدغنی اور ان کےبھائی فرحان غنی کےجرائم پیشہ افرادسے مبینہ روابط کی رپورٹ منظر عامر پر آگئی ۔

آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلے کے احکامات کے بعد پولیس لیکس کا سلسلہ تیز ہوگیا ۔۔ پہلے امتیاز شیخ اور اب سعید غنی بھی پولیس لیکس کا شکار بن گئے ۔

وزیر اطلاعات سعیدغنی اور ان کےبھائی فرحان غنی کےجرائم پیشہ افرادسےروابط کی رپورٹ منظر عامر پر آگئی ۔

ایس ایس پی ڈاکٹررضوان کی دو ہزارسترہ کی تہلکہ خیزرپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اور حسن عرف ناتھا کا چنیسر گوٹھ میں مضبوط نیٹ ورک ہے ۔

سکھر میں جنات بلڈنگ کے قریب 3 منزلہ بلڈنگ اچانک زمین بوس

حسن ناتھا وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا قریبی رشتے دار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل اور منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔فرحان غنی جرائم پیشہ افراد سے مستقل رابطے میں ہیں اور فرحان غنی کے کال ریکارڈز رپورٹ کا حصہ ہیں حسن ناتھا اور فدا جوگی نامی اشخاص نے دوران تفتیش فرحان غنی سے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔

 

 

متعلقہ خبریں