جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

سفر کے دوران نماز ادا کرنے کیلئے چلتی پھرتی مسجد متعارف

جاپان میں

ٹوکیو: اب مسلمان نماز چلتی پھرتی بس میں بھی ادا کر سکتے ہیں جاپان نے مسلمانوں کے لیے نما ز ادا کرنا آسان بنا دیا، جاپان کے مسلمانوں نے چلتی پھرتی مسجد متعارف کروا دی۔

جاپان کی چلتی پھرتی مسجد میں بہت سے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں ، چلتی پھرتی مسجد کو ایک بس کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور نماز کے وقت تمام دروازوں کو کھول کر جگہ بنائی جاتی ہے۔

جس میں عبادت سے قبل صفائی کے لئے اور و ضو کے لیے ایک کمرا بھی شامل ہے۔ مسجد کا حال کھلنے کے بعد انتہائی خوبصورت ہے اور ہوادار بن جاتا ہے جہاں تمام نمازی نماز ادا کرتے ہیں۔

بس نما مسجد میں 30 افراد نماز پڑھ سکتے ہیں جبکہ نمازیوں کے لیے بس کے باہر وضو کی سہولت بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں