جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں سیف سٹی اتھارٹی قائم، 10 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے

سیف سٹی اتھارٹی

کراچی : شہر قائد میں بھی سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی گئی، وزیرِ اعلیٰ سندھ چیئرمین ہوں گے۔

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ شہر میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اسکیم لائی جارہی ہے۔ ہم نے سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر کیمرے نصب کئے جانے کا منصوبہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ اتھارٹی کے چیئرمین اور تیمور تالپور وائس چیئرمین ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی یعقوب منہاس ڈی جی ہوں گے۔ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ہوم سیکریٹری اور ایکسائز سیکریٹری بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے۔

شہر کے حساس مقامات پر 8 میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے، پہلے فیز میں ڈسٹرکٹ ساوتھ کے تمام فیز کو مکمل کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کو کور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں