جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

صاحبزادہ سلطان علی نے پانچویں تھل جیپ ریلی کا میدان مار لیا

جیپ

مظفرگڑھ: پانچویں تھل جیپ ریلی کا فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا، صاحبزادہ سلطان علی نے پانچویں تھل جیپ ریلی کا میدان مار لیا۔

پانچویں تھل جیپ ریلی کے آخری اور فائنل مرحلے میں پری پیڈز کی چار مختلف کیٹیگری مقابلے میں ہوئے جس میں 24 ریسرز نے حصہ لیا۔ فائنل مرحلے کا میدان صاحبزادہ سلطان محمد علی نے مارلیا جبکہ آصف فضل چوہدری اپنے ٹائیٹل کا دفاع نہ کرسکے۔

چوبارہ کے صحراء میں جاری پانچویں تھل جیپ ریلی فائنل مرحلے کے ساتھ اپنی رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: صحرائے چولستان میں 14ویں ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا آغاز

جیپ ریلی کے آخری مرحلہ میں پری پیڈ کے A.B.C.D کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ A کیٹیگری میں 8۔ B کیٹگری میں 5۔ C کیٹیگری میں 5 اور D کیٹیگری میں 6 ریسرز نے حصہ لیا۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی نے 1 گھنٹہ 6 منٹ 14 سیکنڈ میں اختتامی پوائنٹ پہنچ کر میدان مار لیا، چوتھی جیپ ریلی کے چیمپئن آصف فضل چوہدری اپنے ٹائیٹل کے دفاع میں ناکام رہے وہ 1 گھنٹہ 7 منٹ 6 سیکنڈ میں اختتامی پوائنٹ پر پہنچ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جیتنے والے ریسرز کو انعامات دینے کی تقریب مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں