جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سائرہ یوسف خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب

سائرہ یوسف

اداکارہ سائرہ یوسف کی سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بہن کے سیلون سے ایک شوٹ کے لیے تیار ہوئیں

 

اداکارہ کو تصویر پر کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غلطی سے زوم ہونے پر معلوم ہوا کہ سائرہ کی جلد (اسکن) کیسی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:میں نے ہمیشہ سے اداکارہ بننے کا خواب دیکھا

صارف نے کہا کہ سائرہ نے اپنی اسکن (جلد) کا حال برا کرلیا جب کہ دوسرے صارف نے کہا کہ آج فوٹو شاپ کرنا بھول گئیں تاہم کچھ مداحوں کو ان کی اسکن اوران کا میک اپ بہت بھایا۔

اس تنقید کا مداحوں کو جواب بھی دیا، وہ اس طرح کہ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ بالکل سادی سی ہیں اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی اسکن بہت پسند ہے بس یہ ہی نہیں اداکارہ نے ساتھ ساتھ اپنی تصویر میں ’نو فلٹر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

متعلقہ خبریں