جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی بھارت سے جیت کی دعا کرنے کیلئے ساجد حسن پہاڑ پر پہنچ گئے

ساجد

پاکستانی اداکار ساجد حسن نے اتوار کے روز ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑ پر پہنچ گئے۔

ساجد حسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے دعا کرنے آیا ہوں۔

اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان بھارت کو اتنی بری طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، کل بہت مزے دار میچ ہے جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ساجد حسن نے قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی جیتے اسے مبارکباد دینی چاہیے لیکن ہمیں اپنی ٹیم سے پرامید بھی ہونا چاہیے کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر بروز اتوار کی شام 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں