جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ڈھاکا ٹیسٹ: ساجد خان کی تباہ کن بولنگ، بنگلادیش کی 6 وکٹیں لے اڑے

بنگلادیش

ڈھاکا: شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں بنگال ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی خطرناک بولنگ نے بنگلادیشی ٹیم کو بے بس کردیا اور 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔

بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام، مشفق الرحیم اور مہدی حسن کو  ساجد خان نے آؤٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق  کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

میچ کے چوتھے روز کا آغاز  پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں  اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ حارث رؤف کی ایک بار پھر میلبرن اسٹارز میں واپسی

‏ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہوگا۔

‏ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

‏خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں