جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سجاد علی کا نیا گانا ‘بارش’ مداحوں کے دلوں کو بھاگیا

گانا

کراچی: اپنی خوبصورت اور سریلی آواز سے لوگوں کو مسحور کرنے والے لیجنڈ گلوکار سجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘مداحوں کے دلوں بھاگیا۔

سجاد علی نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’’بارش‘‘ ریلیز کیا، گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جب کہ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً 60 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کی نوجوانی کی محبت کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان کے بیٹے نے ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سجاد علی اپنی محبت سے الگ ہونے کے بعد بھی اس کی یادوں کے ساتھ رہتے ہیں، بعد ازاں ویڈیو میں وقت کے ساتھ محبت کی کہانی بھی آگے بڑھتی ہے اور سجاد علی اداکارہ ریما کی یادوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔

ریما نے اس لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو نوجوانی میں سجاد علی کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں