جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور میں ممنوعہ نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے والے23 میڈیکل اسٹورز سیل

نشہ آور ٹیکے

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے واضح ہدایت کر رکھی ہے کہ ممنوعہ نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز اب سیل کیئے جائیں گے۔

پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 28 میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23  میڈیکل اسٹورز کو ممنوعہ نشہ آور ٹیکے اور ادویات بیچنے پر سیل کر دیا۔ 5 میڈیکل اسٹورز کو جرمانے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

لاہور پولیس اور پنجاب ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈویژنل ایس پیز کو غیر قانونی انجکشنز کی فروخت میں ملوث اسٹورز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ خبریں