جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سلیم ملک مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے، چاہتے تھے ان کا مساج کروں : وسیم اکرم

سلیم ملک مجھے

کراچی : سابق کپتان وسیم اکرم نے کتاب سلطان میں اہم انکشافات کردیئے، انہوں نے کہا کہ سلیم ملک نے مجھے اپنے جوتے صاف کرنے کا کہا۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق قومی کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ سلیم ملک خود غرض اور منفی انسان ہیں۔ انہوں نے میرے پہلے ٹور میں جوتے اور کپڑے صاف کرنے کا حکم دیا۔ وہ مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے۔ سلیم ملک چاہتے تھے میں ان کا مساج بھی کروں۔

یہ بھی پڑھیں : گوتم گمبھیر کے بابر اعظم کو ’خود غرض‘ قرار دینے پر وسیم اکرم اور آفریدی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ سلپ میں کیچ پکڑتے کم اور گراتے زیادہ تھے۔ ان کی سلپ میں فیلڈنگ اس لیے ہوتی تھی کہ ان کے والد کمشنر تھے۔ مجھے جاوید میانداد نے دریافت کیا؛ انہوں نے پہلے دورے پر مجھے بیٹنگ کے لیے پیڈز دیئے۔

متعلقہ خبریں