جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کینسر میں مبتلا بچے کی مدد کیلئے سلمان نے اپنا بون میرو ٹیسٹ تک کروایا ہے: سنیل شیٹی

سنیل

بالی وڈ کے بھائی جان ناصرف اپنی اداکاری بلکہ انسانی مدد کے جذبے سے بھی اپنے مداحوں میں مقبول ہیں، اس کا اعتراف بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے سلمان خان کے لوگوں کیلئے مدد کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ’سونے جیسا دل رکھنے والا انسان ‘ کہہ کر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنیل شیٹی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان بون میرو کے سرطان میں مبتلا بچوں کی مدد کیلئے بون میرو ٹیسٹ کرواچکے ہیں۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ مجھے یاد ہے ایک مرتبہ سلمان خان کو کوئی بار کال کررہا تھا اور جب اس کال سے متعلق میں نے سلمان سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ مجھے ایک کام ہے واپس آرہا ہوں اور وہ یہ کہہ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

اداکار کا کہنا تھا کہ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ سلمان خان بون میرو کے سرطان میں مبتلا بچوں کیلئے اپنا بون میرو کا ٹیسٹ کروانے گئے تھے۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ ایک تکلیف دہ ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن اس ٹیسٹ کو کروانے کے بعد سلمان خان نے واپس آکر کام بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں