جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ماڈل کے بال غلط کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

جرمانہ

نئی دہلی: بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں اس بار گئی تو ہیئر ڈریسر نے بال غلط کاٹ دئیے۔

خاتون نے کہا کہ میرے منع کرنے باوجود سیلون میں مجھے ایسے ہیئر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا گیا جس سے مطمئن نہیں تھی۔

ماڈل نے کہا کہ ہیئر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہیئر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا لندن ہیئر کٹ کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی طلاق ہونے پر شاندار پارٹی رکھنے والی خاتون

خاتون نے درخواست میں لکھا کہ سیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خود اعتمادی کھو دی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نے سیلون پر دو کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا۔

متعلقہ خبریں