جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا سے نجات : آج ملک بھر میں یوم دعا منایا جارہا ہے

یوم دعا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم دعا منایا جارہا ہے۔

یوم دعا کے موقع پر کورونا سے نجات کے لیے آج اجتماعات جمعہ میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، جس میں ایس او پیز کے ساتھ شرکت کی ہدایات کی گئی ہیں۔ علماء و خطباء اور مساجد انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے اموات میں کمی نہ آئی، مزید 131 افراد زندگی سے محروم

حکومت ہدایات کے مطابق عوام جائے نماز گھروں سے لے کر آئیں، مساجد میں صفیں نہیں بچھائی جائیں گی۔ عوام وضوء بھی گھر سے کرکے آئیں۔ مساجد میں سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ خبریں