سمندری طوفان بلبل : بنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی، 20 افراد ہلاک

طوفان

ڈھاکہ : سمندری طوفان بلبل نے بنگلہ دیش اور بھارتی ریاستوں میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سمندری طوفان کی وجہ سے بنگلہ دیش کی چٹا گانگ ائیرپورٹ اور بندرگاہوں پر روز مرہ معمولات معطل رہے، جبکہ بھارت کی معروف ائیرپورٹ کلکتہ بھی بند رہی۔

یہ بھی پڑھیں :  ماہا کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان، کل سے کراچی میں سردی کی آمد

تیز رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارشوں نے قریبی علاقوں میں تباہی مچا دی، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور مختلف حادثات کے دوران بھارت میں بارہ جبکہ بنگلہ دیش میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

طوفان کے باعث بیس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی اور چار ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، بھارت میں سب سے زیادہ نقصان کلکتہ میں ہوا، جہاں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔