جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں منظم بھتہ خور گروہ کا سمیر شیخ عرف حاجی گرفتار

سمیر شیخ عرف حاجی

کراچی : سیکورٹی اداروں نے بھتہ خور منظم گروہ کے اہم کارندے سمیر شیخ عرف حاجی کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد کے علاقوں میں منظم گروہ کے سربراہ اسماعیل پٹنی کے قریبی ساتھی سمیر شیخ عرف حاجی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم لیاری، صدر، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں اقدام قتل اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشتگرد اسماعیل پینترا گرفتار

سمیر شیخ نے 7 دسمبر 2020 کو استاد احمد علی مگسی گروپ کی ہدایت پر ساتھیوں سمیت بلڈر کو بھتے کی دھمکی دی تھی۔ گلشن اقبال کے بلڈر سے 50 لاکھ بھتہ طلب کیا گیا تھا۔

دھمکی کے وقت بلڈر کے آفس میں ملزم اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

متعلقہ خبریں