جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سمیع اسلم کا پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

سمیع اسلم

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے سفر اور رہائش کیلئے ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹر سمیع اسلم امریکا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور وہ مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ملین ڈالر کرکٹر ہیں: روی چندرن ایشون

ذرائر کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور وہ 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں۔

سمیع اسلم وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے پہلے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ سمیع اسلم رواں سیزن میں بلوچستان کی ٹیم میں شامل تھے۔

سمیع اسلم کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے کرکٹرز بھی امریکا کی جانب سے کھیلنے کا عمل شروع کر چکے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کی واپسی، عامر، شعیب اور اسد ڈراپ

خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

متعلقہ خبریں