جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

سام سنگ کے نئے موبائل گلیکسی ایس 20 کی ریلیز سے قبل ہی تصاویر لیک

تصاویر

اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے نئے آنے والے موبائل گلیکسی ایس 20 کی ریلیز سے قبل ہی تصاویر لیک ہوگئیں۔

سام سنگ کے متوقع فون کی تصاویر کسی ایسے شخص نے بنائیں جو اپنی شناخت ظاہر کرنا نہیں چاہتا البتہ اُس نے یہ تصاویر مارکیٹ میں تقسیم کردیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیکسی ایس 20 کی پشت (بیک) پر چار کیمرے موجود ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ موبائل تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرے گا۔

Image result for samsung s20

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے متوقع نئے ماڈل سیٹس بھی دو ماڈلز یعنی ایس 20 اور ایس 20 پلس کی صورت میں ریلیز ہوں گے، جن کی اسکرین پہلے کے مقابلے میں زیادہ فلیٹ اور باڈی کافی پتلی ہے۔

فون کی پشت پر چار کیمروں کے ساتھ فلیش بھی موجود ہے، جبکہ دائیں طرف والیم اور پاور کے بٹن دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فون میں انفنٹی او ڈسپلے دیا گیا ہے جس پر کمپنی کی جانب سے اسکرین کو محفوظ بنانے کے لیے پروٹیکٹر بھی لگایا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں سام سنگ کے نئے فون گلیکسی ایس 20 کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے نیا ماڈل باقاعدہ طور پر 11 فروری 2020 کو متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی سام سنگ کے دیگر فونز کی لانچنگ سے پہلے ہی تصاویر، خصوصیات اور قیمتیں لیک ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں