نامور اداکارہ نےاپنے دوست کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

پاکستان کی ایک اور نامور اداکارہ صنم چوہدری نے بھی اپنے دوست کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگران پر نکاح کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Forever mera @someechohan ♥️

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on

صنم چوہدری نے پنجابی گلوکار اور میوزک کمپوزر سومی چوہان کے ساتھ شادی کی جن کا تعلق نیویارک سے ہے۔

اداکارہ اپنے نکاح میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، انہوں نے سرخ رنگ کا نہایت سادہ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

مارشل آرٹ کے بادشاہ بروس لی کی 79 ویں سالگرہ

انہوں نے نکاح کی تقریب کی کئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ‘عشق ہماری گلیوں میں’ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔

وہ ‘آسمانوں پہ لکھا’، ‘بھول’، ‘گھر تتلی کا پر’ اور ‘میر آبرو’ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔