کوئٹہ : پیپلزپارٹی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں گے۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی ن لیگ چھورٹنے والے عبدالقادر بلوچ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت
انہوں نے کہا کہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگی، بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پی ڈی ایم اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم رابطے میں تھے۔ جنرل قادر ملک کے سپاہی رہ چکے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔