جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

30 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں لگیں گی : ڈاکٹر فیصل سلطان

ویکسینیشن نہ

اسلام آباد : ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کر دیا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں لگیں گی۔ ‏

‏معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ‏30 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندیاں لگیں گی۔ ‏معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور اور اسٹاف کے لیئے ویکسین لگوانا لازمی قرار

ان کا کہنا تھا کہ ‏کورونا ویکسین حاملہ خواتین کے لئے محفوظ ہے۔ کورونا وبا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل چیلنج ہے۔ ملک بھرمیں قائم تمام مراکز میں ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔ 28 دن بعد ویکسینیشن کی دوسری ڈوز بلاتاخیر لگوائیں۔

متعلقہ خبریں