جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس : ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کے خلاف درخواست مسترد

سانحہ بلدیہ

کراچی : سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے فیکٹری مالکان کا بیان لینے کے خلاف مرکزی ملزم رحمان بھولا کی جانب سے دائر درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس فیکٹری مالکان کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے فیصلے کے خلاف مرکزی ملزم رحمان بھولا کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی.

رحمان بھولا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دو سال تک فیکٹری مالکان کو ملزم قرار دیا جاتا رہا اب گواہ بنادیا گیا ہے۔ فیکٹری مالکان کا ابتدائی بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا، اب گواہوں میں کیوں شامل کیا جارہا ہے؟ شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے، فیکٹری مالکان کو یہاں آکر بیان ریکارڈ کرانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : آرٹیکل 149 کے معاملے پر پی ٹی آئی سندھ کی قیادت ناراض، فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا 2014 میں فیکٹری مالکان شدید خطرات کی وجہ سے ملک سے باہر چلے گئے۔ فیکٹری مالکان شاہد بھائلہ اور ارشد بھائلہ ملک نہیں آسکتے فیکٹری مالکان کا پہلے بھی پاکستانی قونصلیٹ میں بیان ریکارڈ کیا گیا تھا.

خیال رہے کہ بھائلہ برادران نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے انکار کیا تھا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا یہ تو انتہائی خطرناک کیس ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ ہر قتل کیس سب ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، آپ نے جو مؤقف اختیار کیا ہے، وہ غیر ضروری ہے کچھ مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنھور نے مزید ریمارکس دیئے کہ سب کو معلوم ہے ملک میں مدعی مقدمہ کا کیا حشر ہوتا ہے۔

عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے رکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں